اسلام آباد میں چند گھنٹوں کے وقفے سے 2پولیس مقابلے،3 ڈاکو زخمی
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد میں چند گھنٹوں کے وقفے سے دو پولیس مقابلے ہوگئے تین ڈاکو زخمی ہوکر گر گئے ایک ڈاکو سرچ آپریشن کرکے پکڑ لیا گیا یہ پولیس مقابلے تھانہ نون ورتھانہ رمنا کے علا قوں میں ہوئے ملزمان تھانہ نون، سرڈھیری چارسدہ میں قتل، اقدام قتل، عورتوں سمیت شہریوں کو وارداتوں کے دوران زخمی کرنے سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث نکلے پولیس کوکال موصول ہوئی کہ چھ ڈاکو شہری کے ساتھ گن پوائنٹ پر واردات کر کے فرار ہوئے تھے۔