5 ویں سٹوڈنٹس اولمپک گیمز 15جنوری سے شروع ہوں گے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور وہیل کالجز کے تعاون سے 5 ویں سٹوڈنٹس اولمپک گیمز 15 جنوری سے منی سپورٹس کمپلیکس کراچی میں شروع ہوں گے ۔ پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ گیمز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔