آسٹریلیا نے جمہوریہ چیک کی خاتون ٹینس سٹار ریناٹا ووراکووا کا ویزا بھی منسوخ کردیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا نے عالمی نمبر ایک سربین اسٹار نوواک جوکووچ کے بعد ایک اور ٹینس کھلاڑی کا ویزا منسوخ کر دیا۔جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والی خاتون ٹینس کھلاڑی کا آسٹریلیا کا ویزا منسوخ کر کے انہیں اسی امیگریشن ہوٹل میں زیر حراست رکھا گیا ہے جہاں سربیا کے نوواک جوکووچ زیر حراست ہیں۔38سالہ ریناٹا ووراکووا کوآسٹریلوی بارڈر فورس کے اہلکاروں نے حراست میں لیا تھا۔ریناٹا ووراکووا ویزا منسوخی کو چیلنج کیے بغیر آسٹریلیا چھوڑ دیں گی۔