• news

پی ایس ایل7،منی ڈرافٹنگ ایک دن کیلئے ملتوی‘آج ہوگی


لاہور(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ سیزن 7کی منی ڈرافٹنگ کو ایک دن کیلئے ملتوی کردیا گیا۔ ڈرافٹنگ کھلاڑیوں سے آخری رابطہ کرنے کیلئے ملتوی کی گئی تا کہ مزید نامور کرکٹرز کو ایونٹ کا حصہ بنایا جاسکے۔ منی ڈرافٹنگ آج ہفتہ کی شام 5بجے ورچوئل ہوگی جس میں تمام فرنچائزز 2،2کھلاڑیوں کو منتخب کرکے 20رکنی سکواڈ مکمل کریں گی ۔ کسی بڑے نام نے ایونٹ میں شرکت کا عندیہ نہیں دیا ۔ فرنچائزز کو ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی ریپلیسمنٹ لسٹیں فراہم کردی گئی ہیں جبکہ اعلی عہدیدار جنوبی افریقی کرکٹرز سمیت دیگر ممالک کے کرکٹرز سے رابطے کررہے ہیں۔ پلاٹینیم کیٹگری کے ڈیوڈ ویلے نے دستیابی ظاہر کردی ۔ 

ای پیپر-دی نیشن