• news

ایشز سیریز : بیئر سٹو کی سنچری ‘انگلینڈ کے 7وکٹوں پر 258رنز 


لاہور(سپورٹس ڈیسک )ایشیز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں بھی انگلینڈ کی ٹیم مشکلات سے دوچار ہے اور اس نے 7وکٹ پر 258 رنز بنا لیے ہیں تاہم اب بھی آسٹریلیا کی پہلی اننگزکا سکور برابر کرنے کیلئے اسے مزید 158رنز درکار ہیں۔سڈنی میں ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ نے پہلی نامکمل اننگز 13 رنز سے آگے بڑھائی ، لیکن 22 رنز پر پہلی وکٹ گر گئی ، سکور 36 ہوا تو مزید 3 کھلاڑی آئوٹ ہوگئے۔اس مشکل میں بین سٹوک اورجونی بیئر سٹونے ٹیم کو سنبھالا اور سکور 164 رنز تک پہنچا دیا ، بین سٹوکس 66 رنز بناکر آئوٹ ہوئے ،ان کے بعد جوزبٹلر صفر اورمارک ووڈ 39رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ جونی بیئر سٹو رنز بناتے رہے اور شاندار سنچری مکمل کی۔جب تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ کا سکور 7 وکٹ پر 258 رنز تھا ،جونی بیئر سٹو 103 اور جیک لیچ 4 رنز پر ناٹ آئوٹ تھے جبکہ اسے اب بھی آسٹریلیا کا پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 158رنز بنانے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن