بار انتخابات میں وکلاء قائدانہ صلاحیتوں کے مالک امیدوار کو ووٹ دیں: چوہدری کامران
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) بار انتخابات میں وکلاء نسلی علاقائی مذہبی اور گروہی تعصبات سے بالاتر ہو کر قائدانہ صلاحیتوں کے مالک امیدوار کو ووٹ دیں ماضی کے تجربات بتاتے ہیں کہ میرٹ سے ہٹ کر ووٹ کا استعمال وکلاء کاز کے لئے نقصان دہ ثابت ہوا ہے ان خیالات کا اظہار وکلاء راہنماء چوہدری محمد کامران اولکھ نے سٹی نوشہرہ ورکاں میں وکلاء کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ووٹ کا درست استعمال بہتر مستقبل کی ضمانت ہے آج وقت ہے کہ بار اور وکلاء کی عزت و توقیر کے تحفظ اور فلاح و بہبود اور جوڈیشل کمپلیکس کی جلد تعمیر کے لئے ووٹ کا درست استعمال کیا جائے ۔