صاحبزادہ فضل کریم سیاست کا مینارہ نور تھے: اکبر نقشبندی
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) سنی اتحاد کونسل کے بانی و چیئرمین اور سابقہ ایم این اے صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم مرحوم کے یوم ولادت پر تمام مساجد میں جمعہ کے اجتماعات میں انکی دینی و ملی خدمات پر زبردست خراج تحسین اور اہلسنت کے قابل فخر قائد کی عظمتوں کو سلام پیش کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ صاحبزادہ فضل کریم علماء و مشائخ کا افتخار اور سیاست کا مینارہ نور تھے ۔اس موقع پر صاحبزادہ پیر محمد داؤد رضوی،مولانا محمد اکبر نقشبندی، سرفراز احمد تارڑ،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،مفتی غلام نبی جماعتی،حافظ محمد رفیق قادری،مفتی محمد کریم خان،مفتی محمد حسیب قادری،ارشد جاوید مصطفائی،علامہ محمد عمر صدیقی،میاں فہیم اختر،ملک بخش الٰہی،حافظ محمد منشاء قادری،قاری خالد محمود کیلانی،قاری امتیاز احمد سلطانی،قاری عبدالغفار سیالوی،حاجی غلام فرید کیلانی،پیرزادہ ضیائالمصطفی حقانی اور دیگر نے کہا کہ صاحبزادہ فضل کریم ناموس رسالت کے عظیم محافظ،سچے عقائد و نظریات کے علمبردار اور باطل قوتوں کے مقابلے میں حق کی بہت بڑی چٹان تھے۔