• news

ہوٹل والوں نے 25 سے 50 ہزار مانگے‘ واش روم نہ گرم پانی: سیاح

مری (نوائے وقت رپورٹ) مری اور گردونواح میں پھنسے سیاح پھٹ پڑے۔ ایک مرد سیاح نے بتایا کہ اس سے ہوٹل کے کمرہ کیلئے 50 ہزار روپے مانگے جبکہ خاتون مسافر نے نجی ٹی وی کو گفتگو میں بتایا کہ ہوٹل والوں نے 25 ہزار روپے میں کمرہ،  واش روم کی سہولت بھی نہیں نہ گرم پانی دیا۔ بچے بھوکے پیاسے گاڑیوں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ بزرگ سیاح نے کہا کہ حکومت کی نالائقی ہے۔ 25 لاشیں نکالی ہیں لوگ برف سے ہلاک اور پیاس سے مر رہے ہیں۔ ہوٹل والے 15 سے 20 ہزار کرایہ وصول کررہے ہیں۔ انتظامیہ کہیں نظر نہیں آرہی۔ ہوٹل والوں نے آنکھیں سر پر رکھی ہوئی ہیں۔ ابھی تک راستے نہیں کھولے جا سکے۔ گاڑیوں میں فیملیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ برف میں پھنسے سیاح نے کہا کہ مجھے سانس کا مرض ہے دوائی نہیں مل سکی۔

ای پیپر-دی نیشن