انتظامیہ سیاحوں کو سنگین صورتحال سے آگاہ کرتی تو سانحہ نہ ہوتا : بلاول
لاہور‘ اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی پنجاب ایگزیکٹیو کا اجلاس بلاول ہاؤس میں ہوا، جس کا آغاز سانحہ مری میں جاں بحق افراد کیلئے دعا سے ہوا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی راولپنڈی کے جیالوں کو مری میں مشکلات کا شکار سیاحوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت اور سانحہ مری سے متاثرہ خاندانوں کے گھروں میں جاکر غم بانٹنے کی ہدایت کی، اجلاس میں راجہ پرویز اشرف، سید حسن مرتضیٰ، ثمینہ پگانوالہ، بیرسٹر عامر حسن، فیصل میر، عاصم محمود بھٹی , چوہدری اسد پرویز، میاں اظہر حسن ڈار، خواجہ اویس مشتاق ، اعجاز احمد سماں، چوہدری اختر علی، خان آصف خان، ، اسرارالحق، جاوید بھٹی،, سردار سلیم حیدر، میاں اظہر حسن ڈار، تسنیم قریشی، تنویر موہل ، اسلم گل، رائے شاہجہاں بھٹی, مہر غلام فرید کاٹھیا، ثمینہ خالد گھرکی، محسن حسن ملہی، موسی کھوکھر، سید عنایت علی شاہ، سید نذر حسین شاہ,عمران اٹھوال، طیب محمود چٹھہ، علامہ یوسف اعوان، ڈاکٹر خیام حفیظ، ڈاکٹر خالد جاوید جان ودیگر بھی موجود تھے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سانحہ مری کے بعد پورا ملک سوگ میں ڈوب گیا ہے، یہ سانحہ نااہلی کا نتیجہ ہے اور ایسے المناک سانحات سے محفوظ رہنے کا حل نااہل حکمران کو گھر بھیجنا ہے، انہوں نے پی پی پی پنجاب کے عہدیداران نے نااہل حکومت کے حوالے سے صوبے کے عوام کی مایوسی سے آگاہ کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی پنجاب کے عہدیداران نے لانگ مارچ اور کسان مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیاحوں کو سنگین صورتحال سے پہلے آگاہ کیا جاتا تاکہ سانحہ رونما نہ ہوتا۔ مری اور گلیات میں سردی کے باعث سیاحوں کی اموات پر اظہار افسوس اور لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سیاحوں کو سنگین صورتحال سے پہلے آگاہ کیا جاتا تاکہ سانحہ رونما نہ ہوتا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افسوسناک سانحے پر پورا ملک سوگوار ہے، انتظامیہ سیاحوں کی فی الفور مدد کے لیے ہنگامی اقدامات کرے۔ اس سے قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر کے عہدیداروں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین پیپلزپارٹی کو پی پی پی آزاد کشمیر کے عہدیداروں نے27 فروری کے لانگ مارچ کے حوالے سے تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 فروری کا لانگ مارچ احتجاج کا تسلسل ہے جو مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ پارلیمان میں بھی حکومت کے خلاف موثر اپوزیشن کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اب عوامی احتجاج کا نہ رکنے والا سلسلہ چل پڑا ہے اور پی ٹی آئی کی حکومت کے خاتمے پر ہی عوام چین سے بیٹھیں گے۔ اس موقع پر شازیہ مری اور راجہ پرویز اشرف بھی موجود تھے۔ اجلاس میں چوہدری یاسین، چوہدری پرویز اشرف، فیصل راٹھو، چوہدری لطیف اکبر، سردار ضیا قمر، میاں عبدالوحید، چوہدری افسر شاہد ایڈووکیٹ، سردار امجد یوسف، سردار یعقوب، خواجہ طارق سعید، صاحبزادہ ذوالفقار، عامر ذیشان جرال، عامر یاسین چوہدری، چوہدری قاسم مجید، نبیلہ ایوب ایڈووکیٹ، افراز شہزادی، سردار شکور اور سردار ببرک خان اور دیگر شریک تھے۔ دریں اثناء بلاول بھٹو زرداری نے جسٹس عائشہ ملک کی اعلیٰ ترین عدالت میں جج نامزد ہونے پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کا سپریم کورٹ کا جج تعینات ہونا خوش آئند ہے، جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں بطور جج نامزدگی سے دنیا میں پاکستان کا مثبت چہرہ مزید اجاگر ہوگا اور ان کی ملک کی سب سے بڑی عدالت میں نامزدگی نے مستقبل میں خواتین کیلئے ترقی کے دروازے کھول دیئے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینیئر رہنما اور اپنے چیف میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر ڈھوکی ان کے برادر نسبتی و سابق چیئرمین نیپرا حبیب اللہ خلجی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے، نذیر ڈھوکی کے نام تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں،دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور تمام سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔