نائومی اوساکا زخمی ‘ سیمی فائنل سے دستبردار
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) جاپانی ٹینس سٹار نائومی اوساکا زخمی ہو کر آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے وارم اپ ایونٹ کے سیمی فائنل مقابلے سے دستبردار ہو گئیں ۔ انہوںنے کہا کہ زخمی ہونے کے باوجود آسٹریلین اوپن میں ٹائٹل کا دفاع کروں گی ۔ 24سالہ ٹینس سٹار کو معدے میں تکلیف کی وجہ سے سیمی فائنل سے دستبردار ہونا پڑا۔وہ آرام کرینگی اور آسٹریلین اوپن کی تیاری کریں گی ۔ انہوںنے کہا کہ مقابلے سے دستبرداری پر مایوسی ہوئی ۔