نیو یارک میں آتشزدگی‘ 9 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک‘ 63 زخمی
نیو یارک (نوائے وقت رپورٹ) امریکی شہر نیو یارک کے علاقے برونکس میں 19منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 19 افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 9 بچے بھی شامل ہیں۔ 63 زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 9 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔