• news

کراچی : نالے میں ایک اور دھماکہ ، متعدد افراد زخمی 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقے شیر شاہ میں پراچہ چوک کے قریب سیوریج نالے میں اتوار کی سہ پہر پھر دھماکہ ہوا جس میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ شیر شاہ پولیس کے مطابق اتوار کو دھماکے کے مقام پر پھلوں کا بازار لگتا ہے اور بہت سے لوگ خریداری کیلئے پہنچتے ہیں۔ عینی شاہدین نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ شیر شاہ پولیس کے مطابق شیر شاہ کے آج کے دھماکے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ تاہم موقع پر لوگوں کا ہجوم تھا جس کے باعث ٹریفک جام ہو گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن