• news

6 ارب ڈالر قرض ، پاکستان کے کہنے پر جائزہ ملتوی کردیا ، اؤئی ایم ایف : درخواست نہیں کی ، وزارت خزانہ

نیویارک، اسلام آباد (این این آئی، نوائے وقت رپورٹ) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے چھ ارب ڈالرز قرض کا جائزہ موخرکر دیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو پاکستان کے قرضے کا جائزہ بدھ12 جنوری کو لینا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب پاکستان کے لیے قرضے کا جائزہ آئی ایم ایف کی طرف سے 28  یا 31 جنوری کو لئے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان میں آئی ایم ایف کی ترجمان ایستھر پیریز نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے چھٹے جائزے پر غور پاکستان کی درخواست پر ملتوی کیا گیا۔ پاکستان کیلئے آئی ایم ایف پروگرام کے چھٹے جائزے پر غور کی نئی تاریخ طے نہیں کی۔ ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے التوا کی درخواست نہیں کی۔ ضمنی بجٹ کی منظوری کے فوری بعد اجلاس ہوگا جس میں قرضے کی قسط سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن