شہباز شریف اور حمزہ آج احتساب عدالت پیش ہونگے‘ کارکنوں کو پہنچنے کی ہدایت
لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر و اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں محمد شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں حمزہ شریف آج 10جنوری کو صبح ساڑھے آٹھ بجے نیب کی عدالت وفاقی کالونی جوہر ٹاؤن میں پیش ہوں گے۔ ترجمان مسلم لیگ نے تمام عہدیداروں اور کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ اظہار یکجہتی کے لیے سابق فیڈرل لاجز نزد کمیونٹی سنٹر وفاقی کالونی پہنچیں۔