• news

کراچی: 20 کروڑ کے آن لائن فراڈ میں ملوث2 ملزم گرفتار 

کراچی (نیٹ نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے درجنوں افراد سے مبینہ 20 کروڑ روپے کا فراڈ کرانے والے ملزموں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کارپوریٹ کرائم سرکل نے ایف بی ایریا اورگلشن اقبال میں چھاپہ مار کر دو مفرور سلیمان اور اویس کو پکڑ لیا جو بالترتیب کلک پے ارن اینڈ گلوبل ایڈز اینڈ مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ڈائریکٹر ہیں۔ 20 کروڑ روپے سے زائد کے آن لائن فراڈ میں ملوث ہیں۔ ملزمان ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور دیگر مختلف سرمایہ کاری سکمیوں کے ذریعے لوگوں کو لالچ دیا اور پھر فراڈ کرنے کے بعد بھاگ  جاتے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن