مسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف خط پر سابق نیول‘ ائرچیفس نے دستخط کر دیئے آرمی چیف نے انکار کر دیا‘ سابق سربراہ بحریہ
نئی دلی (نوائے وقت رپورٹ) سابق بھارتی نیوی چیف ایڈمرل ارونا پرکاش نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف خط لکھا گیا جس پر چار سابق نیول چیفس اور سابق ائر چیف نے دستخط کر دیئے تھے لیکن تمام سابق بھارتی آرمی چیفس نے خط پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اعلیٰ عسکری حکام نے صدر اور وزیراعظم کو خط لکھا تھا جس میںکہا گیا تھا کہ امن و امان، ہم آہنگی کی خلاف ورزی دشمن کو حوصلہ دے گی۔ مذہبی کانفرنس میں مسلمانوں کو قتل کرنے کے مطالبات پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔ خط میں ان مطالبات پر شدید خوف اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔