حکومت کی نالائقی سے مری میں معصوم شہری جان سے گئے: زرداری
کراچی (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ مری میں حکومت کی جانب سے بروقت اقدامات نہ کرنا قابل افسوس ہے۔ مری میں حکومت کی نالائقی سے معصوم شہری زندگی سے محروم ہو گئے۔ مری میں شدید برفباری اور سردی کے باعث بڑی تعداد میں اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالی جاں بحق افراد کی مغفرت اور ان کے لواحقین کو صبر عطا کرے۔