جمرو د لیویز سنٹر میں سکیورٹی اہلکار کی ساتھیوں پر فائرنگ ، 3 جاں بحق ، خودکشی کرلی
جمرود (نوائے وقت رپورٹ) جمرود لیویز سنٹر میں سکیورٹی اہلکار نے اپنے ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کرکے خودکشی کر لی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کے شہر جمرود کے لیویز سنٹر میں ایک سکیورٹی اہلکار نے اپنے ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے اہلکار نے خود کو بھی گولی مار کر زخمی کر لیا۔ دونوں زخمیوں اور نعشوں کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا‘ تاہم دونوں زخمی جانبر نہ ہو سکے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں‘ تاہم تحقیقات کی جا رہی ہیں۔