پرویز الہی کا لیگی رہنما کو فون ، اے ایس آئی بھانجے ، 6 بچوں کی اموات پر تعزیت
لاہور (خصوصی رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے تلہ گنگ کے مسلم لیگی رہنما حاجی کرم حسین کو ٹیلیفون کیا اور مری سانحہ میں ان کے بھانجے اے ایس آئی محمد نوید کی چھ بچوں سمیت اموات پر اظہار تعزیت کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ مری سانحہ پر پوری قوم سوگوار ہے۔ اے ایس آئی محمد نوید اور ان کے چھ بچوں کی ناگہانی موت پر گہرا دکھ ہوا۔ ہم آپ کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے۔