مری واقعہ میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کو کڑی سزاد ی جائے: مشتاق احمد
ننکانہ صاحب( نمائندہ نوائے وقت)انجمن صرافہ ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب کے صدر چوہدری مشتاق احمد صراف نے کہا ہے کہ مری واقعہ میں مجرمانہ غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف بھرپور ایکشن لیکر ان کو کڑی سے کڑی سزاد ی جائے تاکہ آئندہ ایسے سانحات سے بچا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کلب ننکانہ صاحب کے صحافیوں کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسوقت پوری سوگوار قوم غم سے نڈھال ہے لیکن ہمارے سیاسی لیڈر اپنی دوکانداری چمکانے کے لئے بیان داغنے میں مصروف ہیں جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ سانحہ کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کرکے ذمہ دران کے خلاف عبرت ناک سنا دی جائے انہوں نے سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی اور پسماندگان کے لئے صبرو جمیل کی دعا بھی کی۔