• news

سانحہ مری حکومت کی نااہلی کا بڑا ثبوت معصوم شہریوں کی جانیں گئیں: اسلم راہی

گکھڑمنڈی(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر راہنمائوں میاں محمد اسلم راہی اور چوہدری ثناور ارشد جوندہ نے کہا ہے کہ سانحہ مری حکومت کی نااہلی کا بڑا ثبوت ہے، حکومتی وزراء تنظیمی اجلاسوں میں مصروف رہے اورشدید برفباری میں وہاں کی انتظامیہ کی طرف سے کیے گئے ناقص انتظامات سے 23کے قریب قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ کوہ مری میں ناقص انتظامات کی بنا پر معصوم بچوں اور شہریوں کی جانیں ضائع ہوگئیں وہ مدد کے لیے پکارتے رہے۔

ای پیپر-دی نیشن