• news

کرپٹو کرنسی کے نام پر 18ارب کا فراڈ قابل مذمت ہے: اختر علی

  سرائے مغل(نامہ نگار)سرائے مغل غیر قانونی آن لائن ایپلی کیشنز کے ذریعے پاکستانیوں سے 18ارب کا فراڈقابل مذمت ہے ۔فراڈ میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کرکے نشان عبرت بنادیا جائے ۔22کروڑ عوام کا حکومت پر سے اعتماد اٹھ چکا ہے۔تبدیلی سرکار کو بھی اب تبدیل کرنا ہو گا۔تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی ضلع قصور راو اختر علی نے سرائے مغل میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے کہا ہے کہ آن لائن ایپلی کیشنز کے ذریعے کرپٹو کرنسی کے نام پر پاکستانیوں کے ساتھ 18ارب روپے کا فراڈ قابل مذمت ہے۔ غریب عوام کی جمع پونجی کو لوٹ کر بیرون ملک منتقل کردیا گیا ہے، حکومت اور متعلقہ ادارے سور ہے ہیں۔کرپٹو کرنسی کو اسٹیٹ بنک نے غیر قانونی قرار دیا تھا۔ پھر کیسے اس گھناونے کاروبار سے وابستہ افراد حکومت کی ناک کے نیچے آزادانہ کام کرتے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس وقت کرپٹو کرنسی میں پاکستانیوں کے 20بلین ڈالر موجود ہیں۔ آن لائن بزنس کے حوالے سے بہت سارے ممالک نے نئے قوانین متعارف کروائے۔

ای پیپر-دی نیشن