• news

جونیئر وکلاء کیلئے نئے چیمبرز کی تعمیر اولین ترجیح ہے:خرم شہزاد ورک

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر چودھری خرم شہزاد ورک ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وکلاء نے جس بھاری اکثریت کیساتھ انہیں کامیاب کروایا ہے وہ انکی توقعات اور امیدوں پر پورا اترنے کیلئے تمام صلاحیتوں اور امیدوں کو بروئے کار لائیں گے بار اور بینچ کے مابین خوشگوار تعلقات کے قیام ،وکلاء برادری کے انفرادی اوراجتماعی مسائل کے حل کیساتھ ساتھ آئین وقانو ن کی بالادستی ،عدلیہ ومیڈیا کی آزادی ،کالے کوٹ کے تقدس کی بحالی ،بار میں پروفیشنل ازم کے فروغ ،جونیئر وکلاء کیلئے نئے چیمبرز کی تعمیر ،اورانصاف کی بروقت فراہمی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی ضلع کچہری  میں ٹائوٹ مافیا کے خاتمہ کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے مظلوم کی امداد اورظالم کی بیخ کنی بھی ان کی اولین ترجیحات کا حصہ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن