حکمرانوں نے مری کے سانحہ کو سنجیدہ نہیں لیا: مفتی عمیر الازھری
لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک پا کستان کے مرکزی رہنما مفتی محمد عمیر الازھری نے کہا ہے کہ مری دلخراش واقعے میں22 ہلاکتیں بدانتظامی کا نتیجہ ہیں، گھنٹوں برف میں پھنسے افراد کی آوازیں انتظامیہ تک ضرور پہنچیں لیکن انتظامیہ نے اپنا روایتی انداز ہی اپنایا ، حکومت کا سیاحتی مقامات کے لیے کوئی سنجیدہ اور پختہ نظام ہی نہیںہے، مفتی محمد عمیر الازھری نے کہا کہ حکومتی وزرا ء اپوزیشن کو برا بھلا کہنے میں مصروف رہے۔ حکمرانوں نے صورتحال کو سیر یس ہی نہیں لیا ۔