• news

 ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی میں ملوث  کمپنیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع 


اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایف آئی اے نے کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت اور حوالہ ہنڈی میں ملوث کمپنیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کردیا بلیو ایریا میں ریڈ کرکے پانچ کروڑ روپے مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی جس میں امریکی ڈالر،سعودی ریال،برطانوی پاؤنڈ، یورو، ترکش لیرا ، رشیئن روبل، ایرانی ریال اور اماراتی درہم سمیت پچاس تولہ سے زائد سونا بھی برآمد کرلئے برانچ سے بغیر کسی قانونی ریکارڈ کے غیر ملکی کرنسی اور سونا برآمد ہوا جسے قبضہ میں لے لیا گیا اور پرچہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن