• news

چوتھا ٹیسٹ ڈرا کرنا بھی کامیابی‘کارکردگی بہتر ہوئی : جو روٹ 


لاہور(سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوروٹ نے کہا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر جوز بٹلر انگلی کی انجری کی وجہ سے ایشز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے‘وہ وطن واپس لوٹ جائیں گے ۔ باقی تمام کھلاڑی فٹ ہیں اور وہ ہوبارٹ ٹیسٹ میچ کیلئے دستیاب ہیں ۔ ہیڈ کوچ کرس سلورووڈ اور بائولنگ کوچ جون لیوس بھی کرونا وائرس سے صحت یابی کے بعد پانچویں ٹیسٹ میچ میں دستیاب ہونگے ۔ جوروٹ نے کہا کہ مسلسل تین ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد چوتھا ڈرا کرنے کا مطلب کارکردگی بہتر ہو ئی ہے ۔ جس طرح کھلاڑیوںنے کھیل پیش کیااور میچ ڈرا کیا اس پر فخر کیا جاسکتا ہے ۔ فی الحال سب کھلاڑی خوش ہیں اور آئندہ بھی اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے بے تاب ہیں ۔ 

ای پیپر-دی نیشن