طالبہ کی مبینہ خود کشی‘ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے نوٹس لے لیا
کراچی (نیٹ نیوز) پیپلز میڈیکل کالج نواب شاہ میں مبینہ بلیک میلنگ پر طالبہ کی خود کشی کے معاملے پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ڈی آئی جی حیدر آباد اور ایس ایس پی دادو کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔ دونوں پولیس افسروں کو 13 جنوری کو ذاتی حثیت میں رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ خیال رہے کہ پیپلز میڈیکل کالج کی طالبہ عصمت جمیل کی بلیک میلنگ سے مبینہ خود کشی کی خبر گزشتہ دنوں میڈیا میں نشر ہوئی تھی۔