سینٹ اجلاس بغیر کارروائی ملتوی‘ سانحہ مری اور چیئرمین سنجرانی کے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی
اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے بھائی کی ناگہانی وفات کے باعث سینٹ کا اجلاس بغیرکارروائی کے مئوخر کر دیا۔ سینٹ اجلاس میں سانحہ مری اور چیئرمین سینٹ کے جان بحق ہونے والے بھائی کے لیے دعا کی گئی۔ اجلاس آج بروز منگل صبح دس بجے ہوگا۔ پیر کو سینٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سینٹ مرزا محمد آفریدی کی سربراہی میں شروع ہوا۔ اجلا س شروع ہوا تو ڈپٹی چیئرمین کے کہنے پر سینیٹر مشتاق احمد نے سانحہ مری اور چیئرمین سینٹ کے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے بھائی اور ان کے ڈرائیور کے لیے دعا کی گئی۔ جس کے بعد قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے تحریک پیش کی۔ قائد حزب اختلاف یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ ہم سب چیئرمین سینٹ کے دکھ درد میں برابر شریک ہیں۔ قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہاکہ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے بھائی حادثہ میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن کا اس بات پر اتفاق ہے کہ سینٹ کا اجلا س بغیرکارراوئی کے مئوخرکیا جائے۔