مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرا دی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرا دی۔ ریکوزیشن قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔ مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کے مطابق ریکوزیشن میں تمام مسلم لیگ ن پنجاب کے ایم پی ایز کے دستخط موجود ہیں۔ ریکوزیشن میں مری سانحہ، فارن فنڈنگ اور کھاد قلت پر بحث کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔