• news

3 ماہ اہم‘ مائنس ون کی بات  ہو گی‘منظور وسان: عبوری ضمانت میں توسیع 

کراچی (آئی این پی+ نیٹ نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما و مشیر زراعت منظور وسان نے پیش  گوئی کرتے کہا ہے کہ تین مہینے میں بہت کچھ ہونے والا ہے۔ عمران خان ہوگا یا نہیں اسی 3 ماہ میں فیصلہ ہوگا۔ سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گڑبڑ کچھ زیادہ ہے۔ حالات کچھ زیادہ خراب نظر آ رہے ہیں تاہم راستہ نکلے گا۔ اپوزیشن اور حکومت مل بیٹھیں گی اور مائنس ون کی بات ہوگی۔ منظور وسان کی اثاثہ جات کیس میں عبوری ضمانت میں 25 فروری تک توسیع۔

ای پیپر-دی نیشن