پرویز خٹک کے بھانجے جلال خٹک کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ
سخاکوٹ ( نامہ نگار) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی اور بھتیجے کے پی ٹی آئی چھوڑنے کے بعد تحصیل تخت بھائی سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی مضبوط ستون اور پرویز خٹک کے بھانجے سابق امیدوار قومی اسمبلی جلال خان خٹک نے بھی پی ٹی آئی کو حیر باد کہہ کر پاکستان مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے اس سلسلے میں جلال خان خٹک کا پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام کے ساتھ ملاقات ہو چکی ہے معلوم ہوا ہے کہ 12جنوری کو مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ پشاور میں جلال خان صوبائی صدر امیر مقام خان کی موجودگی میں پریس کانفرنس کرکے باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے اور ایک مہینے بعد تخت بھائی میں ایک بڑے جلسہ عام منعقد کریں گے جن میں میاں شہباز شریف اور مریم نواز شریف خصوصی خطاب کریں گے۔