سانحہ مری :حکومتی کارکردگی ، مری ہوٹل مالکان کی بے حسی بھی عیاں ہوگئی :حافظ مسعود اظہر
لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان اسلامک کونسل کے چیئرمین اور جامعہ سعیدیہ سلفیہ کے مدیر ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر نے مری میں شدید برف باری ، ٹریفک کی بدترین صورتحال اور مری کے ہوٹل مالکان کی مجموعی بے حسی کی وجہ سے سیاحوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سانحہ پر جہاں ایک طرف پوری قوم سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار ہے وہاں حکومتی اداروں کی کارکردگی اور مری کے ہوٹل مالکان کی بے حسی بھی عیاں ہوگئی ہے۔ وزراء کو ہر کام میں بس کریڈٹ لینے کا شوق ہے۔ لہٰذا وزارت داخلہ اور دیگر حکومتی اداروں کو چاہئے تھا کہ مری میں گنجائش سے زیادہ گاڑیاں داخل نہ ہونے دی جاتیں ۔