• news

پنجاب گیمز کیلئے ٹرائلز شروع 


لاہور( سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان کی ہدایت پر24سے 27جنوری تک ہونیوالی 73ویں پنجاب گیمز کیلئے پنجاب کے تمام ڈویژن میں ٹرائلز شروع ہوگئے ۔لاہور ڈویژن میں سائیکلنگ کے ٹرائلز ویلوڈروم میں منعقد ہوئے ۔بیس بال مقابلے بحریہ ٹاؤن میں منعقد ہوئے ۔ ووشوکے ٹرائلزجمنازیم ہال نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئے۔ راولپنڈی ڈویژن میں تائیکوانڈو،کراٹے، سائیکلنگ اور والی بال کے ٹرائلزہوئے۔ اسی طرح ملتان ڈویڑن میں کبڈی، سائیکلنگ، پینٹاتھلون اور اتھلیکٹس کے ٹرائلز منعقد ہوئے جبکہ ڈی جی خان میں اتھلیکٹس اور والی بال کے ٹرائلز ہوئے، 73ویں پنجاب گیمز میں 27بوائز اور7گرلز کے ڈسپلنز شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن