صدر اتھلیٹک فیڈریشن اکرم ساہی کی معظم خان کو جنرل سیکرٹری کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
لاہور(سپورٹس رپورٹر ) اتھلیٹک فیڈریشن کے صدر محمد اکرم ساہی سے معظم خان کلیئر نے ملاقات کی ۔اکرم ساہی نے معظم خان کلیئر کو جنرل سیکرٹری کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ پاکستان میں سائیکلنگ کی ترقی کیلئے بھر پور کردار ادا کرینگے۔