• news

عوام کی مسلم لیگ ن کے ساتھ وابستگی قابل ستائش ہے:عبدالرئوف مغل

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈویژنل سینئر نائب صدر حاجی عبدالرئوف مغل ایم پی اے نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی کے مراحل تیزی سے طے کئے جا رہے ہیں عوام کی مسلم لیگ ن کے ساتھ وابستگی قابل ستائش ہے اور شریف برادران عوام کے دلوں پر آ ج بھی حکومت کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہو ں نے قیصر امین بٹ کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر پارٹی راہنمائوں اور کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جنرل سیکر ٹری شعبہ خواتین پنجاب شازیہ فرید، چیئر مین خطیب الرحمان مغل ، ملک متین اعوان اور دیگر پارٹی راہنما بھی موجود تھے حاجی عبدالرئوف مغل ایم پی اے نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کی بے گناہی کے ثبوت سامنے آنے کے بعد وہ دن قریب آرہا ہے جب وہ عدالتوں سے سر خرو ہوں گے انہوں نے کہا کہ ملکی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لئے صرف مسلم لیگ ن کے پاس ہی وسیع تجربہ اور قابل ٹیم موجود ہے جو ملک کو موجودہ معاشی بحران سے نجات دلانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے موجودہ حکمران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مستقل تکلیف میں مبتلا کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن