• news

اپوزیشن جماعتوں کا سانحہ مری پر سیاست چمکانا افسوسناک ہے:اکبر نقشبندی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ پوری قوم سوگوار ہے اپوزیشن جماعتوں کا سانحہ مری پر سیاست چمکانا افسوسناک ہے،دینی تعلیم کا مقصد ڈگری نہیں اللہ و رسول کی خوشنودی ہے،قرآن و سنت سے راہنمائی لینے والا کبھی ناکام نہیں ہوا یہ صرف دنیا نہیں آخرت کی کامیابی کا بہترین وسیلہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حافظ قاری محمد اعجاز نقشبندی کے صاحبزادے محمد دانیال مدنی کے تکمیل حفظ القرآن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ڈویژنل صدر سرفراز احمد تارڑ،ڈاکٹر پروفیسر حافظ محمد شفیق تبسم شاذلی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،حافظ محمد منشاء قادری،حافظ عبدالستار انجم سلطانی حافظ آبادی اور دیگر نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ دینی مدارس و مساجد ہماری تہذیب اور ایمان کے محافظ ہیں ان پر مغربی سوچ کا سایہ نہیں آنے دیں گے،دینی مدارس امن و سلامتی کے گہوارہ ہیں جہاں تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ امن و آشتی اور اخلاقیات کا درس دیا جاتا ہے،دینی مدارس کا کردار قیامت تک جاری رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن