وکلاء آئین و قانون کے محافظ ہیں: مشتاق احمد‘ سعید ورک
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے سینئر رہنما و بزرگ سیاستدان چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ ، سینئر رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری سعید ورک، عمر مشتاق ورک ورک ، چوہدری عمر حیات بھٹی، ڈاکٹر اسلم خان شیروانی، افضال حیدر، چوہدری عمران صفدر گجر، کرنل (ر) شہباز طاہر، جمیلہ یونس جنجوعہ، گلفام ریاض ورک، چوہدری فضل ورک و دیگر نمائندہ شخصیات نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ صدارتی امیدوار چوہدری خرم شہزاد ورک اور چوہدری ذوالقرنین ڈوگر کو جنرل سیکرٹری کی نشست پر جیت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان نومنتخب عہدیداران کی مثالی فتح ڈسٹرکٹ بار اور وکلاء برادری کیلئے نہایت نیک شگون ثابت ہوگی اور یہ وکلاء برادری کے اعتماد پر پورا اتریں گے، اپنے مبارکبادی پیغامات میں ان رہنمائوں نے کہا کہ وکلاء آئین و قانون کے محافظ اور عدلیہ کی آزادی کے داعی ہیں۔ نوجوان قیادت وکلاء کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے نہ صرف انکے اجتماعی و انفرادی مسائل کا حل یقینی بنائے گی بلکہ شہری مسائل کے حل کی خاطر بھی کردار ادا کریگی۔