سانحہ مری حکومتی لاپروائی کا منہ بولتاثبوت ہے : خالق عزیز ورک
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدر چودھری خالق عزیز ورک اور نائب صدر چودھری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ سانحہ مری حکومت کی مجرمانہ غفلت ،لاپرواہی ،کا منہ بولتاثبوت ہے اس حکومت کی کوئی پلاننگ نہیں ہے یہ صرف اور صرف ڈنگ ٹپائو پالیسی پر کاربند ہے سیاحتی مقامات میں سیاحوںکی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے وزیراعظم عمران خان غیر ممالک کے سیاحتی مقامات کی بات تو بڑے شوق سے کرتے ہیں مگر وہ وہاں پر سیاحوں کو دی جانیوالی سہولیات اور سیکورٹی معاملات سے بالکل بے خبر ہیں ملک میںسیاحت کے فروغ کیلئے حکومت کو سیکورٹی انتظامات کو بھی پیش نظر رکھنا ہوگا سانحہ مری سے پورا ملک سوگوار ہوگیا ہے اور حکومتی وزیر،مشیر اس بات پر شادیانے بجارہے تھے کہ عوام خوشحال ہیں اور وہ سیاحت کیلئے مری کا رخ کررہی ہے مگر ساتھ یہ بھی بھول گئے کہ ساڑھے 22کروڑ عوام کی فاقہ کشی کا ذمہ دارکون ہے۔