ٹیکس کلچر اپنانے کیلئے وزیراعظم کے اقدامات قابل ستائش ہیں:کنور عمران
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر کنور عمران سعید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کو اس کے اصل ٹریک پرلانے کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں اس سے اب ملک تیزی کیساتھ ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہوگیا ہے بالخصوص ٹیکس کلچر اپنانے اور ادا کرنے کیلئے وزیراعظم کے اقدامات قابل ستائش ہیں جس پر پوری قوم کو عمل کر کے ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کی ضرورت ہے اس کیلئے ارکان اسمبلی کو بھی بھرپور کردارادا کرنیکی ضرورت ہے کیونکہ ٹیکس کی ادائیگی کے بغیر ملک کبھی بھی ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن نہیں ہوسکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی اقامت گاہ پر سابق عہدیداروںکیساتھ ہونیوالی ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر شیخ زین ندیم، رانا زاہد محمود، شیخ احسن حبیب ،ملک عامر ڈوگر، رانا فہد قیوم ، حافظ رضوان، عدنان کاکڑ سمیت دیگرموجودتھے کنور عمران سعید ایڈووکیٹ نے کہاکہ حکومت کسی بھی طور پر کرپٹ عناصر سے بلیک میل ہوکر کرپشن کے کیسز میں ریلیف نہیںدیگی اور نہ ہی ان کو کسی صورت این آر او دیا جائیگا حکومت نے عوام کے مینڈیٹ کے مطابق کرپٹ عناصر کے کڑے احتساب کا آغاز کیا ہے وہ حوصلہ افزا ہے جس کے ملکی سیاست اور معیشت پر بڑے مثبت اثرات مرتب ہونگے۔