تین ملکی فریٹ ٹرین معاشی اور تجارتی استحکام کا پیش خیمہ ہوگی: صدیق مہر
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)تین ملکی فریٹ ٹرین معاشی اور تجارتی استحکام کا پیش خیمہ ثابت ہوگی اسلام آباد ، تہران ، استنبول کے درمیان چلنی والی مال بردار ٹرین سے پاکستان نہ صرف دنیا کے ساتھ منسلک ہو گیا ہے بلکہ ملکی مصنوعات کیلئے نئی منڈیوں تک رسائی کی شروعات بھی ہوئی اور ترقی کی نئی راہیں کھلی ہیں جس پر وزیر اعظم عمران خان ، وزیر ریلوے اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 81 چوہدری محمد صدیق مہر نے اپنی رہائشگاہ پر بلدیاتی نمائندگان کے ساتھ ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملکی انڈسٹری اور دنیا بھر میں پاکستانی مصنوعات کی سستی اور کم وقت میں رسائی کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔ تین ملکی فریٹ ٹرین منصوبہ اسی سلسلہ کی کڑی ہے جس سے دوہری تجارت کو فروغ ملے گا اور کم خرچ و کم وقت میں اشیا کی نقل و حرکت ہونے سے دنیا میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ بڑھے گی۔ اس موقع پر میاں ناصر، لقمان کھوکھر، خواجہ اعجاز کرامت، صداقت منڈ،مہر یوسف، میڈم نسرین کوثر، افضل چیمہ، حاجی رزاق و دیگر موجود تھے۔