علی پورچٹھہ کا جنرل بس سٹینڈ فوری طور پر تعمیر کرایا جائے:شہریوں کا مطالبہ
علی پورچٹھہ(نامہ نگار )علی پورچٹھہ کا جنرل بس سٹینڈ فوری طور پر تعمیر کرایا جائے حکومت لاکھوں روپے ہر ماہ وصول کرتی ہے مگر سٹینڈ پر مسافروں کیلئے شیڈ اور لیڑینز تعمیر کی گئیں اور نہ ہی بیٹھنے کی کوئی جگہ ہے تفصیلات کے مطابق میونسپل بس سٹینڈ علی پورچٹھہ جو کہ ریلوے پھاٹک کے نزدیک بنایا گیا ہر قسم کی سہولت محروم ہے سٹینڈ پر لگایا گیا سامان کھبی کا چوری کر لیا گیا ھے مسافر سردی گرمی بارش میں سایہ دار جگہ پر بیٹھنے سے محروم ہیں ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا کہ بس سٹینڈ کی فوری تعمیر کی جائے کیونکہ میونسپل کمیٹی ہرسال لاکھوں روپیہ اس سٹینڈ سے فیس کے نام پر وصول کرتی جبکہ ٹرانسپورٹروں اور عوام کو کوئی سہولت حاصل نہیں۔علاوہ ازیں سیالکوٹ ڈرائی پورٹ کو فیصل آباد ڈرائی پورٹ سے ملانے لیئے آٹھ سال قبل وزیرآباد سے براستہ ساروکی ،جامکے چٹھہ۔رسولنگر روڈ۔کوٹ ہرا جلال پور بھٹیاں روڈ 1 ارب پچپن کڑور روپے لاگت سے کارپٹ سڑک کی تعمیر شروع کی گئی آٹھ سال سے شروع کیا گیا یہ منصوبہ تا حال پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا جس پر کئی کئی فٹ گہرے گڑھے پر چکے اس روڈ پر واقع دیہات میں رہنے والے لوگ عذاب میں مبتلا ہیں انہوں نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے مطالبہ کیا اس منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے فوری فنڈ فراہم کئے جائیں۔