پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے راستے میں بند باندھے گئے:تنویر حسین
قصور (نمائندہ نوائے وقت) چوہدی تنویر حسین خاں ضلعی جوائنٹ سیکریٹری مسلم لیگ ن نے حالیہ پی ٹی آئی کے فارم فنڈنگ کیس پر الیکشن کمیشن کی سکروٹنی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جعلی صادق و امین کا چہرہ بے نقاب ہوگیا۔ '' چور مچائے شور '' کا راگ الاپنے والے کے نام نہاد مشیر جو میاں نوازشریف پر اپنا بونہ قد بڑھانے کے لیے الزامات لگاتے ہیں آج ان کے جھوٹ کی کلی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب وزیر اعظم نوازشریف کو سازش کے تحت عہدے سے ہٹانا اور اقامہ پر تا حیات نہ اہل کرنا ان بدبو دار فیصلوں سے سیاسی ماحول کو تباہ کیا گیا اور پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے راستے میں بند باندھے گئے۔ مہنگائی کا سونامی عمران نیازی اپنے ساتھ لایا اور ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا اس سازش میں شامل تمام کرداروں کو بے نقاب کیا جانا آج وقت کی اہم ضرورت ہے اب ان تمام کرداروں کو بے نقاب کیا جانا چاہئے۔