ن لیگ پی ڈی ایم کو مضبوط بنانے کیلئے ہرقربانی دینے کو تیار ہے:اعظم ریاض
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق یوسی چیئرمین چودھری اعظم ریاض گجر نے کہا ہے کہ جب تک تحریک انصاف کی حکومت کا خاتمہ نہیں ہوجاتا عوام کے مسائل حل نہیں ہوسکتے کیونکہ یہ حکومت عوام دشمن حکومت ثابت ہوئی ہے اور اس نے سوائے عوام کی تکلیف میں اضافے کے اب تک کچھ نہیں کیا ہے بلکہ حکومت کی جانب سے انتقامی کارروائیوں نے اس کی رہی سہی ساخت بھی تباہ کردی ہے اگر حکومت کا کوئی ویژن اور مشن ہوتا تو مری جیسا سانحہ رونما نہ ہوتان لیگ پی ڈی ایم کے اتحاد کو مضبوط اور اسکی تحریک کو مزید موثر اور جاندار بنانے کیلئے ہرقربانی دینے کو تیار ہے، ہمارا اصل ٹارگٹ ناتجربہ کار وزیر اعظم سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے جس کیلئے ہم کوئی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گائوں لامبڑے میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے کیا انہوںنے کہاکہ حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا فیصلہ حتمی ہے کارکنوں کو صرف پارٹی قیادت کی کال کا انتظار ہے ۔ گزشتہ سال میں وفاقی حکومت کی طرف سے نہ تو کوئی ترقیاتی کام ہوئے ہیں اور نہ ہی عوامی سطح پر کوئی ریلیف دیا گیا جو ظلم کی انتہا ہے۔