• news

حافظ آباد ہمیشہ ن لیگ کا قلعہ رہا ،مضبوط امیدوار کھڑے کریںگے: یوسف سومی

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما محمد یوسف سومی نے کہا ہے کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ ضلع بھر کے تمام حلقوں میں اپنے مضبوط امیدوار کھڑے کریگی اور خداوند کریم کی مہربانی سے ہم سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ اور بزرگ قائد چوہدری افضل حسین تارڑ کی قیادت میں ضلع بھر سے کلین سویپ کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ حافظ آباد ہمیشہ سے ن لیگ کا قلعہ رہا ہے اور آنے والے بلدیاتی انتخابات میں ہم ایک بار پھر اپنی قوت اورطاقت کا مظاہرہ کریں گے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ ن لیگ نے اپنے دور اقتدار میں جتنے ترقیاتی کام ضلع میں کرائے اسکی مثال ملنا محال ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔

ای پیپر-دی نیشن