الہ آباد ٹھینگ موڑ: 6 ماہ کے بچے کیخلاف فراڈ کا مقدمہ‘ ایس ایچ او معطل
الہ آباد ٹھینگ موڑ ( مہر عبدالرحمان سے) الہ آباد پولیس کا کارنامہ، چھ ماہ کے بچے کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی پی او قصور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کو معطل کر دیا۔ الہ آباد پولیس نے مبینہ طور پر رشوت کی خاطر چھ ماہ کے چاند کے خلاف دھوکہ کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا جبکہ دھوکہ دہی کے مقدمہ کے اندراج کے لئے ڈی پی او یا ڈی ایس پی کی منظوری اور دونوں پارٹیوں کو سنے بغیر مقدمہ درج نہیں کیا جاتا مگر اس کیس میں مقدمہ درج کرتے وقت مقامی پولیس نے مبینہ طور پر بھاری رشوت کی خاطر یا کسی اعلی شخصیت کی سفارش پر مقدمہ درج کر کے بچے کی گرفتاری کے لئے کئی بار والدین کو ہراساں کیا گیا۔