اسحاق ڈار کی بطور سینیٹر نااہلی کیلئے الیکشن کمشن میں دوبارہ درخواست
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن میں اسحاق ڈار کی بطور سینیٹر نااہلی کے لیے دوبارہ درخواست دائر کردی گئی۔ الیکشن کمشن میں درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عطاء الحق قاسمی کیس میں چار کروڑ روپے اسحاق ڈار کی طرف واجب الادا ہیں۔ اسحاق ڈار نے ابھی تک عدالتی حکم کی تعمیل نہیں کی۔ لہذا اسحاق ڈار کو نااہل کیا جائے۔