• news

اسلامی نظریہ کونسل کی جانب سے پیغام پاکستان کی نقل قومی اسمبلی میں پیش


 اسلام آباد (نامہ نگار) اسلامی نظریہ کونسل کی جانب سے منظور کردہ پیغام پاکستان کی نقل قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔ مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے اسلامی نظریاتی کونسل کے 20 دسمبر 2021ء کو منعقدہ غیر معمولی خصوصی اجلاس میں کونسل کی جانب سے منظور کردہ پیغام پاکستان جسے پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی سفارش کی گئی، کی ایک نقل قومی اسمبلی میں پیش کی۔ فیڈرل پبلک سروس کمشن آرڈیننس کی 2018-19ء کی سالانہ رپورٹس پیش کر دی گئیں۔ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی 41 دستاویزات اطلاع کے لئے قومی اسمبلی کے سامنے رکھ دی گئیں۔ محمد ایوب آفریدی نے دستاویزات قومی اسمبلی میں پیش کیں۔ ساتویں این ایف سی ایوارڈ پر عملدرآمد کے بارے میں ششماہی رپورٹ برائے جولائی تا دسمبر 2020ء پیش کیں۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کی۔ بنک دولت پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2020-21ء قومی اسمبلی میں پیش کی گئی۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے پورٹ ایوان میں پیش کی۔ مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے پاکستان پٹرولیم اپ سٹریم ریگولیٹری اتھارٹی بل 2021ء قومی اسمبلی میں پیش کیا۔

ای پیپر-دی نیشن