• news

ان ہائوس تبدیلی صحافی کا سوال،انشااللہ بہتر ہو گا،زرداری


 اسلام آباد (وقائع نگار+ نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر آصف علی زرداری نے عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ان ہاؤس تبدیلی سے متعلق سوال پر کہاکہ انشاء اللہ بہتر ہوگا۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے دوبارہ پی ڈی ایم کا حصہ بننے سے متعلق سوال پر آصف ذرداری نے کہاکہ  نہیں معلوم لیکن میں ایسا نہیں سمجھتا ہوں۔ میں تو چاہتا ہو کہ یہ حکومت پہلے دن چلی جائے، یہ نا معقول ہیں، ان سے حکومت نہیں چلائی جائے گی، اور اب تاریخ نے بھی یہ بات ثابت کر دی ہے۔  مولانا فضل الرحمن پہلے بھی مارچ کرتے رہے ہیں، جو عوام کے حالات ہیں ان میں حکومت سے کچھ نہیں ہو سکتا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد آصف علی زرداری نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دن ہی کہا تھا ان سے حکومت نہیں چلے گی۔ وقت نے ثابت کر دیا یہ نااہل لوگ ہیں۔ عوام تنگ ہیں اور حکمرانوں سے کچھ نہیں ہو رہا۔

ای پیپر-دی نیشن