خسرو بختیار کسانوںکے زخموںپر نمک چھڑک رہے ہیں: امان اﷲچٹھہ
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی نائب صدر امان اﷲچٹھہ نے کہا ہے کہ کھاد کی مصنوعی قلت اور مہنگائی کے خلاف ملک بھر کے کسان زبردست احتجاج کررہے ہیںلیکن خسرو بختیارجیسے وفاقی وزیر کھاد کے بحران سے انکار کرکے جہاں کسانوںکے زخموںپر نمک چھڑک رہے ہیں۔وہاں شدید غذائی قلت کا خطرہ پیداکرکے حکومت کی بدنامی کا باعث بھی بن رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ وفاقی وزیر بوریا کھاد کی روزانہ پیداوارپچیس ہزار ٹن ہونے کا اعلان کررہے ہیںلیکن فیکٹری سے کھیت تک پہنچنے تک قیمت 1768روپے بوری سے بڑہ کر پچیس سوروپے ہونے کے بلیک یا سمگلنگ کے دھندے پر قابو پانے میںمکمل ناکام رہے ۔