• news

مہنگائی کے تناسب سے تنخواہیں نہ بڑھاناحکمرانوں کی مزدور دشمنی ہے: ملک افتخار

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)آل پاکستان پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین کے مرکزی صدر حاجی ملک افتخار احمد نے کہا کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہیں نہ بڑھانا موجودہ حکمرانوں کی مزدور دشمن پالیسی ہے اس لئے ہمارا پر زورمطالبہ ہے کہ منی بجٹ میں ان غریبوں کو بھی یاد رکھا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے زونل آفس میں نئے آنے والے ایکسیئن ہائی وے حافظ قدیر علی اور ریٹائرڈ ہونے والے ایکسیئن ہائی وے مبشر علی باجوہ کے اعزاز میں ظہرانہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایکسیئن ہائی وے حافظ قدیر علی نے کہا کہ ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور محکمہ کی نیک کامی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے جس کے لئے مجھے تمام کارکنوں کا تعاون درکار ہے ر ریٹائرڈ ہونے والے ایکسیئن ہائی وے مبشر علی باجوہ نے بھی ملازمین کے تعاون کرنے پر انکا شکریہ ادا کیاتقریب سے ایس ڈی اوز محمود ، کاشف رانجھا،اورمرزا یونس ایپکا لیڈران مقصود مغل،نوید سندھو،نور محمداور ڈویژنل چیئر مین طارق محمود چیمہ نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر-دی نیشن